اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti On JK Accession اگر جواہر لال نہرو نہیں ہوتے تو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا، محبوبہ مفتی - دفعہ 370 کے منسوخی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے محبوبہ نے کہا کہ اگر آج کی سرکار 1947 میں مرکز میں ہوتی تو جموں و کشمیر قتاً مذہب کی بنیادوں کو درکنار کر کے اس ہندوستان کا حصہ بنتے۔ آج کے دور کے ہندوستان میں جمہوریت اور سیکولرازم ختم ہوئی ہے۔ اور میرا ماننا ہے کہ آگر جواہر لال نہرو نہیں ہوتے تو جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا۔Mehbooba Mufti On JK Accession

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 14, 2022, 5:30 PM IST

سرینگر:پیپپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سید اقبال طاہر کا پی ڈی پی میں شامل ہونے پر ان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ڈی پی میں شامل ہونا بڑی بات ہے اور تعلم یافتہ نوجوانوں کا پارٹی میں شامل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

"اگر جواہر لال نہرو نہیں ہوتے تو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا"، محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کے سیکولرازم کی وجہ سے جموں و کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کو جموں وکشمیر کے عوام سے خاص لگاو تھا جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں نے بھارت کو چنا۔Mehbooba Mufti On Jawaharlal Nehru

محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر آج کی سرکار 1947 میں ہوتی تو جموں و کشمیر قتاً مذہب کی بنیادوں کو درکنار کر کے اس ہندوستان کا حصہ ہوتے۔ انہوں نے کہا آج کے دور کے ہندوستان میں جمہوریت اور سیکولرازم ختم ہوئی ہے۔ اور میرا ماننا ہے کہ آگر جواہر لال نہرو نہیں ہوتے تو جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا۔Mehbooba Mufti On JK Accession

ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بی جے پی سوتیلا پن رویہ کر رہی ہے ۔پورے ملک کے لیے بجلی اور پورے ملک کے کارخانہ یہاں کی بجلی پر چلتے ہیں اور اسی کے بل بوتے پر بی جے پی دوسری ریاستوں میں بجلی مفت دینے کی بات کر رہی ہے۔جس ریاست میں بجلی پیدا ہوتی ہے اُسی ریاست کے لوگوں کو ہیٹر نہ چلانے کے لیے احکامات صادر کیے جاتے ہے۔Mehbooba Mufti On Electricity Problem in Kashmir

مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti on ECI الیکشن کمیشن بی جے پی کی برانچ بن چکا ہے، محبوبہ

محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب جموں و کشمیر کے لوگ اکٹھا ہونگے جب یہاں کی عوام کسی چیز کو حاصل کرنے کا ارادہ کرے گئے تو ہر کوئی کام ممکن ہوتا۔انہوں نے کہا انگریز تو سب سے خطر ناک تھے لیکن جب بھارت کے لوگوں نے متحد ہوگئے تو انگریزوں کو بھاگنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر کے لوگ اکھٹے ہونگے تو یہ کون سی بات ہے کہ دفعہ 370 کو واپس لیا جائے ہم صرف 370 ہی نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ حاصل کر سکتے ہیں۔Mehbooba Mufti On Restoration Of Article 370

ABOUT THE AUTHOR

...view details