اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں سرد موسم مسلسلہ جاری، کشمیر کا ضلع شوپیاں سب سے سرد ریکارڈ کیا گیا - شبانہ درجۂ حرارت

Cold Weather Continues in Kashmir: وادیٔ کشمیر میں سردی کی لہر مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہتا ہے، جب کہ خشک موسم کے باعث دن کو بھی سردی کی شدت رہتی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی میں ابھی تک برفباری یا بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے، جس سے لگ رہا ہے کہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

cold-weather-continues-in-kashmir-shopian-recorded-coldest-in-the-valley
cold-weather-continues-in-kashmir-shopian-recorded-coldest-in-the-valley

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 12:11 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے تمام اضلاع میں آج بھی درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہا۔ جہاں سرینگر میں آج رات کا درجۂ حرارت منفی 3.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا وہیں جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں منفی 5.5 درجۂ حرارت کے ساتھ سب سے ٹھنڈا رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق، جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع اور مقامات میں بھی لوگوں نے شدید ٹھنڈ کا سامنا کرنا پڑا ۔ جنوبی کشمیر کے قضیگند، پلوامہ، پہلگام اور اننت ناگ میں رات کا کم از کم درجۂ حرارت منفی 3.4، منفی 5.0، منفی 5.1 اور منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا وہیں کوکرناگ میں منفی 2.4 اور کولگام میں منفی 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر میں سرد موسم بدستور برقرار، کشمیر کا ضلع شوپیاں سب سے سرد ریکارڈ کیا گیا

شمالی کشمیر کے گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح بارہ ملّا میں شبانہ درجۂ حرارت منفی 4.3، کپوارہ میں منفی 3.9 اور باندی پورہ میں منفی 3.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گانڈربل میں منفی 3.8 اور منفی 3.1 بالترتیب ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت آج بھی نقطۂ انجماد سے اوپر ہی رہا تاہم بانہال میں سب سے کم منفی 0.4 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا، جس وجہ سے جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجۂ حرارت 4.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 6.2 ڈگری سیلسیس، کٹھوعہ میں 6.1 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 3.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بانہال کے بعد بھڈیروہ میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجۂ حرارت 1.1 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ اُدھم پور، رام بن، ریاسی، اور سامبا میں بالترتیب 3.1، 3.1، 4.8 اور 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 11.0 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 9.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا وہیں دراس میں منفی 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details