سرینگر: جموں و کشمیروقف بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ وقف نہ تو سیاست کا میدان ہے اور نہ اس سے اکھاڑہ بننے دیا جائے گا اور املاک کی تجاوزات کے بارے میں وائٹ پیپر اگلے سال منظر عام پر لایا جائے گا۔ڈاکٹر اندرابی نے ان باتوں کا اظہار ایک تقریب کے حاشے پر سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔Politics on JK Waqf Board
Politics on JK Waqf Board جموں و کشمیر وقف بورڈ سیاست کا اکھاڑہ نہیں، ڈاکٹر درخشاں اندرابی
جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ جب سے وقف بورڈ کو نئے سرے سے تشکیل دیا گیا ہے تب سے اس ادارے میں کسی قسم کی سیاست کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وقف نہ تو سیاست کا میدان ہے اور نہ اس سے اکھاڑہ بننے دیا جائے گا۔Politics on JK Waqf Board
انہوں نے کہا کہ جب سے وقف بورڈ کی نئے سرے سے تشکیل دیا گیا ہے تو یہ بات طے کی گئی ہے کہ اس ادارے میں کسی قسم کی سیاست کو آڑے نہیں آنے دیا جائے۔انہوں نےکہا کہ وقف امانت ہے جس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ وقف کو نئے سرے سے تشکیل دیے جانے کے بعد کئی فیصلے لیے گئے تاکہ اس کے وقار کو بحال کیا جائے۔
وقف ملازمین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے کے سبھی ملازمین اسی زمانے کے ہیں جب سے وقف بنا ہے۔ کوئی نیا ملازم وقف میں نہیں آیا ہے۔ اب تک اس ادارے کو سیاست کی نذر کیا گیا تھا تاہم اب سیاست کے سایہ اس سے باہر نکالا کی کوشش کی جارہی ہے۔Andrabi On Waqf Employees
مزید پڑھیں:Interview with Darakhshan Andrabi وقف کے فیصلوں پر سیاست نہ کی جائے، درخشاں اندرابی
بات چیت کے دوران ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ نئے وقف بورڈ کے چارج سنھبالے 6 ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے اور اپریل میں ایک برس مکمل ہوجائے گا۔ ہم ابھی فائلوں سے دھول ہٹا رہے اور جلد ہی ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور تجاوزات میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پھنسایا جائے گا اور اگلے برس یوم وقف پر وائٹ پیپر منظر عام پر لیا جائے گا۔White paper on Waqf encroachments