سری نگر:ایل جی منوج سنہا کی قیادت میں جموں اور کشمیر میں تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری ہے، اسی درمیان مبینہ طور پر عسکریت پسند گروپ کی جانب سے انہدام کی مہم میں حصہ لینے والے ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی۔ دھمکی میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
ٹی آر ایف کی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ چپراسی سے لے کر پٹواری، نائب تحصیلدار یا تحصیلدار یا ڈی سی تک کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بھی اس محکمے میں کام کر رہا ہے اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ یہی نہیں ٹی آر ایف نے عام لوگوں سے بھی کہا کہ وہ "ان" کے گھروں کو نشانہ بنائیں۔ عام عوام ان تمام کے گھروں کو جلا دیں اور ان لوگوں کو جو محکمہ ریونیو میں ہیں نشانہ بنائیں اگر وہ آپ کے پڑوس میں رہ رہے ہیں تو، ہم آپ کی پشت پر ہوں گے اور ان کارروائیوں کی ذمہ داری لیں گے۔'