جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ ’’حالیہ پولیس سب انسپکٹر بھرتی عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد بھرتی کے پورے عمل کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور سنٹرل بیریو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو اس کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔‘‘ JK LG Cancels Sub Inspector Recruitments لیفٹیننٹ گورنر آفس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس حوالے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’’سب انسپکٹر بھرتی عمل کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور سی بی آئی کو اس کی مکمل جانچ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘‘
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ’’یہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جانب پہلا بڑا اقدام ہے اور حکومت جلد ہی نئی بھرتی کے لیے لائحہ عمل مرتب کرے گی۔‘‘ CBI to probe JKSI Recruitments غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بوڈ (ایس ایس بی) نے گزشتہ برس پولیس میں سب انسپکٹرز کی بارہ سو اسامیوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا تھا۔ ان اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج میں امیدواروں نے بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا اور جموں میں ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کر کے اس کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔