سرینگر:بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کمانڈنٹ، ڈاکٹر کرنیل سنگھ، جو جموں کشمیر پولیس سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ میں ملوث پائے گئے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یو ٹی کی ایک عدالت نے انہیں دس دن تک سنٹرل بیرو آف انویسٹی گیشن کی ریمانڈ میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ مذکورہ آفیسر کو گزشتہ روز سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا اور آج اسکی دس روز کی ریمانڈ کا حکم دیا گیا ہے۔ BSF Officer Involved In SI Scam In CBI Custody
غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بوڈ (ایس ایس بی) نے گزشتہ برس پولیس میں سب انسپکٹرز کی بارہ سو اسامیوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا تھا۔ ان اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج میں امیدواروں نے بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا اور جموں میں ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کرکے اس میں جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔JK Sub Inspector Recruitment Scam