کوروناوائرس کی موجودہ بحرانی صورتحال سے جہاں عوام پہلے ہی پریشان ہیں وہیں اب ایندھن کی قیمتوں میں مستقل اضافے سے لوگوں کے بجٹ پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔
ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ یونین ٹریٹری میں بڑھتی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڈ دئے ہیں۔
سرینگر میں اس وقت پٹرول کی قیمت 104.66 جبکہ ڈیزل کی قیمت 93.49 روپے فی لیٹر ہے۔ ادھر جموں میں پٹرول 101.09 فی لیٹر اور ڈیزل 90.44 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔
ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، عوام کے لیے باعث عذاب - پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ
ایندھن لگاتار مہنگا ہونے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رومزرہ استعمال کی جانے والی سبزیاں اور کھانے کے تیل سے لے کر مصالحہ جات تک قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ اب یہ ضروری چیزیں بھی مزدور اور متوسط طبقے کے لوگوں کے خرید سے باہر ہورہی ہیں۔
ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، عوام کے لیے باعث عذاب
مزید پڑھیں: مودی حکومت مہنگائی کم کرے یا کرسی خالی کرے: کانگریس
واضح رہے مئی کے مہینے سے ابتک فی لیٹر پٹرول میں تقریباً 11 روپے کا اضافہ درج کیا جا چکا ہے۔