اردو

urdu

ETV Bharat / state

Biomedical Instruments Technical Care: اسپتالوں میں مشینوں کی دیکھ بھال کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

جموں و کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے صحت و طبی تعلیم وویک بھردواج نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں ایمبولینس خدمات Ambulance Services in JK ضرورت کے مقابلے دوگنا ہے۔

اسپتالوں میں تعینات
اسپتالوں میں تعینات

By

Published : Apr 11, 2022, 8:22 PM IST

جموں و کشمیر کے گورنمنٹ میڈکل کالجوں میں طبی آلات کی دیکھ بھال کے لیے ریاست کرناٹک کی ایک نجی کمپنی ٹی بی ایس کے مابین معاہدہ طے کیا گیا۔ معاہدہ سرینگر کے بینکویٹ حال میں منعقدہ ایک مختصر تقریب کے دوران طے کیا گیا۔ معاہدے پر جموں اور سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسپلز نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت نجی کمپنی کی ٹیم ہمہ وقت اسپتالوں میں تعینات رہے گی اور کسی بھی خرابی کے وقت بر وقت تکنینی سپورٹ فراہم کرے گی JK Signs MoU With TBS India for Biomedical Instruments Technical Care۔

اسپتالوں میں مشینوں کی دیکھ بھال کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

معاہدے پر رسمی طور دستخط کرنے کے بعد ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے صحت و طبی تعلیم وویک بھردواج نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہمارے جو بڑے بڑے ہسپتال ہیں وہاں مریضوں کا کافی رش ہوتا ہے،مشینیں خراب بھی ہوتی رہتی ہیں، لہٰذا ان مشینوں کی دیکھ بھال کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا اسپتال کا کام کاج متاثر نہ ہوسکے اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے کئی اسپتالوں میں مشینری کی دیکھ بھال کے لیے معاہدہ طے کیا گیا تھا تاہم ابھی تک گورنمنٹ میڈیکل کالجز میں اس طرح کا معاہدہ نہیں کیا گیا تھا۔ Biomedical Instruments Technical Careٹی بی ایس انڈیا کمپنی کے سی ای او چیلوادوریہ نتیا آنندم نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دونوں کالجوں میں ہمارے تیس - تیس انجینئر موجود ہونگے اور 24X7 کام پر تعینات رہیں گے، اس کے مزید 98 فیصد تک مشینوں کو چالو رکھا جائے گا۔‘‘

جموں و کشمیر میں ایمبولنس خدمات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وویک بھردواج نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں ایمبولینس خدمات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ Ambulance Services in JKجموں و کشمیر میں بیسککیئر کے ساتھ ساتھ کرٹیکل کیئر ایمبولنس خدمات بھی دستیاب ہیں۔ ایمبولنس کی تعداد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایمبولنس ضرورت سے دوگنی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details