اردو

urdu

ETV Bharat / state

سروس سلیکشن بورڈ نے 31 مئی تک امتحانات ملتوی کردیئے

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات میں ہوش ربا اضافے کے پیش نظر عائد بندشیں ہیں۔ لہٰذا سی سی بی کا ماننا ہے کہ جاری لاک ڈاؤن، بندشوں، سماجی فاصلہ اپنانے، صحت سے متعلق خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشتہر شدہ تاریخوں پر امتحانات لینا بہتر نہیں ہے۔

سروس سلیکشن بورڈ نے 31 مئی تک امتحانات ملتوی کر دئے
سروس سلیکشن بورڈ نے 31 مئی تک امتحانات ملتوی کر دئے

By

Published : May 11, 2021, 7:45 AM IST

سرکاری محکموں میں بھرتی کرنی والی ایجنسی سروس سلیکشن بورڈ نے اوپن میرٹ اور سی بی ٹی کی مختلف اسامیوں کے لئے 24 مئی سے رواں ماہ کی 31 تاریخ تک ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سروس سلیکشن بورڈ کے سیکریٹری سچن جموال کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سروس سلیکشن بورڈ کی نوٹس جو 18 اپریل 2021 کو جاری کی گئی تھی اور جس میں او ایم آر او سی بی ٹی کی مختلف اسامیوں کے امتحانات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر نوٹیفیکشن کے مطابق لئے جانے والے سبھی تحریری امتحانات کو فی الحال کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات میں ہوش ربا اضافے کے پیش نظر عائد بندشیں ہیں۔ لہٰذا سی سی بی کا ماننا ہے کہ جاری لاک ڈاؤن، بندشوں، سماجی فاصلہ اپنانے، صحت سے متعلق خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشتہر شدہ تاریخوں پر امتحانات لینا بہتر نہیں ہے۔ اس لیے بورڈ نے موجودہ صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے 24 سے 31 مئ تک لیے جانے والے سبھی امتحانات کو مؤخر کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details