اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات - کشمیر میں کووڈ 19

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں بدھ کے روز سب سے زیادہ 13 اموات ہوئی جس کے بعد وادی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 208 ہو گئی ہیں۔

کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات
کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

By

Published : Jul 15, 2020, 11:10 PM IST

حکام نے بتایا کہ 11 افراد کی موت سرینگر کے اسکمز میں دوران علاج ہوئی جبکہ ایس ایم ایچ ایس میں ایک مریض کی اور ایک موت اننت ناگ کے جی ایم سی میں ہوئی۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 22 سالہ ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر تھیں۔

حکام کے مطابق آج ہونے والی 13 اموات میں سے پانچ اموات ضلع بارہمولہ میں ہوئی اور چار اموات ضلع سرینگر جبکہ اننت ناگ اور بڈگام میں بالترتیب ایک ایک اموا ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان 13 اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 108 ہوگئی ہے، جن میں سے 189 کشمیر اور 18 جموں میں ہوئی ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں کورونا سے 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کولگام میں 22، شوپیاں میں17، اننت ناگ میں 17، بڈگام میں 15، جموں اور کپواڑہ میں گیارہ گیارہ، پلوامہ میں 7، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 4، ڈوڈہ میں 2 اموات ہوئی ہیں۔ وہیں ادھمپور، پونچھ، راجوری اور کھٹوعہ میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details