اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے 81 نئے کیسز - کورونا سے موت

جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 81 نئے مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 715 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے 81 نئے کیسز
جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے 81 نئے کیسز

By

Published : Feb 19, 2021, 10:03 PM IST

حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 81 نئے پازٹیو کیسز پائے گئے ہیں جن میں سے 22 کا تعلق خطے جموں سے ہے جبکہ 59 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ علاوہ ازیں 67 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 16 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 51 کشمیر وادی سے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تک 1 لاکھ 23 ہزار 059 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ 702 کیسز فعال ہیں۔ اس کے علاوہ 1954 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدہ افراد میں 1229 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے جبکہ جموں خطے میں 725 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details