اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کے 718 نئے پازیٹیو کیسز

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 718 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں جن میں 50 سی آر پی ایف اہلکار اور باہر سے آنے والے 78 مسافر شامل ہیں۔

کورونا کے 718 پازیٹیو کیسز
کورونا کے 718 پازیٹیو کیسز

By

Published : Jul 23, 2020, 9:47 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 718 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16،429 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خطے جموں میں آج 117 کیسز پائے گئے ہیں اور وادی کشمیر میں 601 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

ضلع سرینگر میں 158، بارہمولہ میں 29، کولگام میں 106، شوپیاں میں 109، اننت ناگ میں 33، کپواڑہ میں 32، پلوامہ میں 56، بڈگام میں 34، بانڈی پورہ میں 42، گاندربل میں 2، جموں میں 47، کٹھوعہ میں 8، راجوری میں 15، ادھمپور میں 7، رامبن میں 20 سانبہ میں 5، ڈوڈہ میں 4، پونچھ میں 5، کشتواڑ میں 2 اور ریاسی میں 4 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 102 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں، جن میں سے 84 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے، 18 کا تعلق جموں خطہ سے ہے اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: لیفٹیننٹ گورنر نے 12 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

ABOUT THE AUTHOR

...view details