تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 636 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 82 ہزار 429 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 263 خطہ جموں سے ہیں اور 373 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 15 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 12 جموں سے ہیں اور 03 کشمیر وادی سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 959 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 546 جموں خطے سے ہیں اور 413 کشمیر وادی سے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 82 ہزار 429 پازیٹیو کیسز میں سے 11 ہزار 144 کیسز فعال ہیں جبکہ 69 ہزار 979 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1306 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 421 جموں سے ہیں اور 885 کشمیر وادی سے ہیں۔