تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 635 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 83 ہزار 064 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 235 خطہ جموں سے ہیں اور 400 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 07 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 03 جموں سے ہیں اور 04 کشمیر وادی سے ہیں۔
جموں و کشمیر میں 976 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 509 جموں خطے سے ہیں اور 467 کشمیر وادی سے ہیں۔