اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے 621 نئے مثبت معاملات - پازیٹیو کیسز

جموں و کشمیر میں 1400 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 990 جموں خطے سے ہیں اور 410 کشمیر وادی سے ہیں۔

کورونا وائرس کے 621 نئے مثبت معاملات
کورونا وائرس کے 621 نئے مثبت معاملات

By

Published : Oct 7, 2020, 10:29 PM IST

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 621نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 81,097 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 260 خطہ جموں سے ہیں اور 361 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 14 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 07 جموں سے ہیں اور 07 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 2188 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 1629 جموں خطے سے ہیں اور 559 کشمیر وادی سے ہیں۔ سرینگر ضلع میں آج سب سے زیادہ 143 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں جبکہ جموں میں 83 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 81097 پازیٹیو کیسز میں سے 12131 کیسز فعال ہیں جبکہ 67684 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1282 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 395 جموں سے ہیں اور 873 کشمیر وادی سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عارضی ملازمین کا احتجاج، ہڑتال میں 72 گھنٹوں کی توسیع

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 15978 ہے ان میں سے 1723 فعال ہیں جبکہ 13945 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 310 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 14861 ہے جن میں 1995 فعال ہیں اور 12657 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 209 افراد کی موت ہوئی ہے۔

بلٹین کے مطابق 1761792 افراد کی سیمپلنگ کی گئی ہے جن میں سے 07 اکتوبر تک 1680695 افراد کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details