جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 60 نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 268 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ نئے پائے گئے کیسز میں سے 13 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 47 کا تعلق کشمیر خطے سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ 77 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 9 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 68 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ ا س کے علاوہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدہ شخص کا تعلق جموں خطے سے ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 268 ہو گئی ہے ان میں سے 616 کیسز فعال ہیں جبکہ 1 لاکھ 22 ہزار 703 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1949 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 1225 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 724 جموں سے ہیں۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق اب تک 4822635 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 13 فروری 2021 تک 4697367 افراد کا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔