جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 547 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران سات مریض فوت ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 547 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔
انہوں نے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر ضلع میں 103افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، بارہ مولہ میں 16، بڈگام میں 22، پلوامہ میں 17، کپواڑہ میں 28، اننت ناگ میں گیارہ ، بانڈی پورہ میں 15، گاندربل میں 19، کولگام آٹھ اور شوپیاں میں ایک شخص کو اس وائرس میں مبتلا پایا گیا۔ Active Cases in Jammu and Kashmir