جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 574 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 36 مسافر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 574 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 104155 ہو گئی ہے۔
آج پائے گئے کیسز میں سے 241 خطہ جموں سے ہیں اور 333 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1613 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 580 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 234 جموں خطے سے ہیں اور 346 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 96972 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 104155 پازیٹیو کیسز میں سے 5570 کیسز فعال ہیں جبکہ 96972 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔