جموں و کشمیر میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے 523 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں جن میں باہر سے آئے ہوئے 88 مسافر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 523 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 ہزار ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ نئے پائے گئے کیسز میں 156 کا تعلق خطے جموں سے ہے جبکہ 367 کا تعلق کشمیر خطے سے ہے۔اس کے علاقہ 300 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے متعلق بیداری کے لیے ریلی
حکام کے مطابق صحتیاب مریضوں میں 41 جموں خطے سے ہیں۔ 259 وادی سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 145 کیسز پائے گئے ہیں جبکہ ضلع بارہمولہ مین 18، کولگام میں 6، شوپیاں مین 11، پلوامہ میں 62، بانڈی پورہ میں 30، گاندربل میں 9، جموں میں 66، کھٹوعہ میں 27، راجوری میں 16، ادھمپور می 2، رامبن میں 9 سانبہ میں دو، پونچھ میں چار، کشتواڑ میں 10 اور ریاسی میں 2 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں کورنا سے 4 اموات
کشمیر میں سب سے زیادہ ضلع سرینگر میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے۔ سرینگر میں 3793 افراد متاثر ہوئے ہیں، بارہمولہ میں 1758، کولگام میں 1443، شوپیاں میں 1363، اننت ناگ میں 1151، پلوامہ میں 1194، کپواڑہ میں 1018، گاندربل میں 318، بڈگام میں 1040 اور بانڈی پورہ میں 591 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
خطے جموں کے ضلع راجوری میں 524، کھٹوعہ میں 460، رامبن میں 472، ادھمپور میں 388، سانبہ میں 364، دوڈہ میں 228، جموں میں 823، پونچھ میں 170، ریاسی میں 101 اور کشتواڑ میں 106 افراد متاثر ہوئے ہیں۔