اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں 6 اموات، 452 نئے کیسز درج - کورونا سے اموات

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 سے مزید 6 افرد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1708 ہوگئی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Dec 2, 2020, 10:59 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 452 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 1 سو 30 ہوگئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ آج پائے گئے کیسز میں 258 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں جبکہ 194 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ اس کے علاوہ 6 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 3 کشمیر سے اور 3 جموں سے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 403 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہین مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 168 کا تعلق جموں صوبے سے ہے جبکہ 235 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

رامبن میں سڑک حادثہ: 3 افراد زخمی

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میدیا بلیٹن کے مطابق اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 1 سو 30 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے چار ہزار 9 نو اکیاون فعال ہیں جبکہ ایک لاکھ 4 ہزار 4 سو 71 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1708 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوگئی ہے۔ کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1110 ہے وہیں جموں صوبے میں اب تک 598 افراد کورونا سے انتقال کر گئے ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ کورونا کیسز 23257 پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 1113 فعال ہیں جبکہ 21725 صحتیاب ہو گئے ہیں اور 419 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع میں آج 81 نئے کیسز آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details