تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 364 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 92,225 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 147 خطہ جموں سے ہیں اور 217 خطہ کشمیر سے ہیں۔
علاوہ ازیں 627 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 229 خطے جموں سے ہیں جبکہ 398 خطے کشمیر سے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 6 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 2 جموں خطے سے ہیں اور 4 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 92,225 پازیٹیو کیسز میں سے 7296 کیسز فعال ہیں جبکہ 83,485 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1444 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 18,729 ہے ان میں سے 1645 فعال ہیں جبکہ 16738 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 346 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 17,013 ہے جن میں 890 فعال ہیں اور 15874 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 149 افراد کی موت ہوئی ہے۔
بلٹین کے مطابق 21,94,292 افراد کی سیمپلنگ کی گئی ہے جن میں سے 26 اکتوبر تک 21,02,067 افراد کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔