جموں و کشمیر میں جمعرات کے روز مزید 232 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے جبکہ پچھلے چار روز سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ Covid cases In Jammu and Kashmir
سرکاری ذرائع نے بتایا سرینگر میں 40 افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی ہے، بارہ مولہ میں 8، بڈگام میں پانچ ، کپواڑہ میں پانچ، اننت ناگ میں تین، بانڈی پورہ میں چار ، گاندربل میں ایک اور کولگام میں چار افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے۔Active Cases In JK
جموں ضلع میں سب سے زیادہ 85، اُدھم پور میں ایک ، راجوری میں پانچ ، ڈوڈہ میں 29، کٹھوعہ میں تین، سانبہ میں تین ، کشتواڑ میں چار ، پونچھ میں ایک اور رام بن میں 31افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔Covid 19 in Jammu
انہوں نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر یوٹی میں کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔