جموں و کشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں، جمعرات کے روز 1966افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 5 مریض فوت ہوئے ہیں۔ JK reports 1966 fresh Covid cases
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 1966افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ Spike in Covid Cases In J&K
انہوں نے عداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر میں جمعرات کے روز 416افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ، بارہمولہ میں 311، بڈگام میں 159، پلوامہ میں بارہ، کپواڑہ میں 26، اننت ناگ میں 39، بانڈی پورہ میں 53، گاندر بل میں سات ، کولگام میں 52 اور شوپیاں میں دو افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔Covid cases in Jammu and Kashmir
انہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں 434افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، اُدھم پور میں 136، راجوری میں 55، ڈوڈہ میں 21، کٹھوعہ میں 49، سانبہ میں 36، کشتواڑ میں 19پونچھ میں 26، رام بن میں چھ اور ریاسی میں 107افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 271مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔