اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے 1467 نئے پازیٹیو کیسز

جموں و کشمیر میں 712 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 270 جموں خطے سے ہیں اور 442 کشمیر وادی سے ہیں۔

کورونا وائرس کے 1467  نئے پازیٹیو کیسز
کورونا وائرس کے 1467 نئے پازیٹیو کیسز

By

Published : Sep 17, 2020, 7:28 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج 1467 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں 62 افراد ایسے ہیں جو باہر سے آئے ہوئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق 1467 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 59,711 پہنچ گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 785 خطہ جموں سے ہیں اور 682 خطہ کشمیر سے ہیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 233 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع بارہمولہ میں 53، پلوامہ میں 28، بڈگام میں 89، اننت ناگ میں 78، بانڈی پورہ میں 55، کپواڑہ میں 47، کولگام میں 14، گاندربل میں 75، شوپیاں میں 10، جموں میں 210، راجوری میں 88، کھٹوعہ میں 75، ادھمپور میں 82، سانبہ میں 69، رامبن میں 18، ڈوڈہ میں 97، پونچھ میں 75، ریاسی میں 27 اور کشتواڑ میں 44 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کشمیر وقف میں مرکزی مداخلت شروع ہوگی'

حکام نے بتایا کہ 712 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 270 جموں خطے سے ہیں اور 442 کشمیر وادی سے ہیں۔

اس کے علاوہ 19 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے جن میں سے 14 جموں خطے سے ہیں اور 5 کشمیر وادی سے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 59,711 پازیٹیو کیسز میں سے 20, 239 کیسز فعال ہیں جبکہ 38,521 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 951 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 199 جموں سے ہیں اور 752 کشمیر وادی سے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details