اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کیسز کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز - کشمیر کورونا وائرس

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج 1036 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

کورونا کیسز کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز
کورونا کیسز کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز

By

Published : Sep 21, 2020, 8:30 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 1036 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 65,026 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 563 خطہ جموں سے ہیں اور 473 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 23 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 14 جموں سے ہیں اور 9 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 1158 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 720 جموں خطے سے ہیں اور 438 کشمیر وادی سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی کے سینئر لیڈران کی پہلی میٹنگ

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 65,026 پازیٹیو کیسز میں سے 21,827 کیسز فعال ہیں جبکہ 42,115 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1024 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 246 جموں سے ہیں اور 778 کشمیر وادی سے ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب تک 13،199 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 2049 فعال ہیں جبکہ 10،882 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 3923 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details