اطلاعات کے مطابق ڈسٹرک پولیس لائن میں گزشتہ روز تصادم کے دوران ہلاک شدہ پولیس افسر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سیول اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادی کی ستائش کی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
پولیس افسران نے کہا کہ ہلاک شدہ پولیس اہلکار شہباز احمد کی قربانی کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔