سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے عوام کے لیے ایمرجنسی خدمات حاصل کرنے کے لیے ایک موبائل ایپ لانچ کی ہے جس میں ایک کلک پر ایف آئی آر درج کرنا بھی شامل ہے۔ JK Police app for Smart Phonesجموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’عوام سے گزارش ہے کہ براہ کرم ایمرجنسی خدمات آسانی سے حاصل کرنے کے لیے پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سے JKECOP ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔‘‘
JK Police Launches App: جموں و کشمیر پولیس نے موبائل ایپ لانچ کیا - جموں و کشمیر پولیس موبائل ایپ
جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے اسمارٹ فونز پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے صرف ایک کلک پر پولیس کی مختلف خدمات حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔JK Police Mobile App
جموں و کشمیر پولیس نے موبائل ایپ لانچ کی
بیان میں جموں و کشمیر پولیس نے مزید کہا ہے کہ ’’یہ پولیس سے متعلقہ تقریباً تمام مسائل جیسے کہ شکایت درج کروانا، معلومات دینا، ٹریفک کی خلاف ورزی کی اطلاع دینا، ایمرجنسی مدد طلب کرنا، ہائی وے کی صورتحال، کیس کی تفصیلات، چالان آن لائن ادا کرنا، کیرکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا، کرایہ دار تصدیق وغیرہ کے علاوہ مختلف مسائل کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔‘‘JK Police Launches Mobile App
مزید پڑھیں:Police on WiFi Sharing: 'اجنبیوں کو وائی فائی یا ہاٹ اسپاٹ کنکشن دینے سے گریز کریں'
Last Updated : Aug 29, 2022, 2:48 PM IST