سرینگر:پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سرینگر نے کولگام اور اونتی پورہ پولیس ٹیموں کی مدد سے چار سرگرم عسکریت پسندوں جو کہ سکیورٹی ایجنسیوں کو کئی کیسز میں مطلوب ہے کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا۔ انہوں نے سرگرم عسکریت پسندون کی شناخت عمیس احمد وانی ولد نثار احمد وانی ساکن چولگام کولگام ، باسط احمد ڈار ولد مرحوم عبدالرشید ڈار ساکن ریڈونی کولگام ، اویس فیروز ولد فیروز احمد ساکن فرستہ بل پانپور اور مومن گلزار ولد گلزار احمد میر ساکن فردوس کالونی عیدگاہ سرینگر کے بطور کی۔
مذکورہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف پولیس اسٹیشن پامپورہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 127/2022صورہ میں 50/2022اور کوٹھی باغ تھانہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 2/2023زیر دفعات 13,18,20,38,39یو اے پی اے ایکٹ اور 7/25آرمز ایکٹ کے تحت کیس رجسٹر ہے۔ معزز عدالت نے ملزمان کو اعلان اشاعت کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر اندر عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا ہے ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سیکشن 83سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔