سرینگر:جموں و کشمیر پولیس نے دارالحکومت سرینگر میں دو بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتار بھتہ خوروں کی شناخت شالہ ٹینگ خوشی پورہ کے محمد یونس زرگر اور محمد رفیق بٹ ساکن نٹی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ JK Police Arrested Two Extortionists in Srinagar۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزم شہر میں دکانداروں کو عسکریت پسندوں کے نام پر دھمکا رہے تھے اور ان کی دکانوں پر فرضی پوسٹر چسپاں کرکے پیسے لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ شہر میں دکانوں اور ڈاکہ زنی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے پولیس نے تاجروں کو سی سی ٹی وی نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جموں و کشمیر پولیس نے گرمائی دارلحکومت سری نگر کے لال بازار علاقے میں دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے کے پاس سے نقلی پستول بر آمد کیا تھا۔ سرینگر پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گرفتار کیے گئے بھتہ خوروں نے شہر خاص کے لال بازار علاقے میں ایک شہری کو اغوا کرکے اس کے روپے سمیت دیگر اشیاء چوری کئے تھے۔JK Police Arrested Two Extortionists in Srinagar