اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farooq Abdullah Slams Central Govt دہلی کے غلط فیصلوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں سے جاری بے چینی اور غیر یقینیت سے جموں وکشمیر کی معیشت تباہ و برباد ہوکر رہ گئی ہے اور اس صورتحال کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے غلط فیصلوں کا خمیازہ زمینی سطح پر غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہےFarooq Abdullah Slams Central Govt

Etv Bharat
فاروق عبداللہ

By

Published : Nov 30, 2022, 10:06 PM IST

سرینگر:نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کی واحد عوامی نمائندہ جماعت ہے ، جس نے ہر حال میں لوگوں کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کی ترجمانی کی ہے۔اسی جماعت کی عظیم قربانیوں کی بدولت یہاں کے لوگوں خود اعتماد اور خدااعتمادی کا جذبہ حاصل ہو ااور عزت و وقار کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کا موقع فراہم ہوا۔ان باتوں کا ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج حلقہ انتخاب زیڈی بل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔Farooq Abdullah Slams Central Govt

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ شخصی راج کے نظام تلے جموں و کشمیر کے عوام کی حالت کتنی غیر تھی اور یہاں کے عوام پر کس قسم کے ظلم و جبر سے گزرنا پڑتا تھا وہ ایک تلخ تاریخ ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ کا مطالعہ کریں اور دیکھے کہ نیشنل کانفرنس نے یہاں کے عوام کو شخصی راج کی غلام سے نکالنے میں اور ان زندگی بہتر سے بہتر بنانے خصوصاً یہاں کے لوگوں میں تعلیم کو عام کرنے میں کیا تاریخی اور انقلابی کام کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو جب بھی موقعہ ملا پارٹی نے جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی اور یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور مستقبل میں بھی اس جماعت کی ترجیح یہاں کے عوام ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو موجودہ سخت ترین چیلنجوں اور مشکلات سے بھی نیشنل کانفرنس ہی نکال سکتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ اس جماعت کی آبیاری کریں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ دشمن نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنے کے لیے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔لوگوں کی وفادار بدلنے کے لیے زرکثیر خرچ کیا جارہا ہے لیکن جس کے دل میں واقعی اپنے وطن کی محبت اور اپنے لوگوں کے لیے واقعی کچھ کرنے کا جذبہ ہوگا وہ کسی بھی صورت میں اپنے ایمان کا سودا کرنے کےلیے تیار نہیں ہوگا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ گذشتہ برسوں سے جاری بے چینی اور غیر یقینیت سے جموں وکشمیر کی معیشت تباہ و بردار ہوکر رہ گئی ہے اور اس صورتحال کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑا ہے۔آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ اقتصادی اور معیشی بدحالی سے غربت اور افلاس کا شکار ہوکر رہ گیا ہے۔جموں وکشمیر میں غربت اور افلاس اس قدر سرایت کر گیا ہے کہ لوگ کیلئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کر پانا بھی محال ہوتا جارہا ہے ۔Farooq Abdullah Slams Central Govt

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے غلط فیصلوں کا خمیازہ زمینی سطح پر غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صبر، برداشت اور وسعت قلبی سے ہی ہم موجودہ چیلنجوں سے نجات پاسکتے ہیں اور یہی تین چیزیں میں منزل مقصود تک پہنچاسکتی ہے۔

(یو این آئی )

ABOUT THE AUTHOR

...view details