سرینگر (جموں کشمیر) :محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کسانوں سے 20 ستمبر یعنی جمعہ کے روز فصل کٹائی سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات، جموں کشمیر کا کہنا ہے کہ بارشوں یا برف باری کا یہ سلسلہ شمالی کشمیر کے بعض علاقوں میں جمعرات کی شام سے شروع ہو سکتا ہے جو جموں وکشمیر کے باقی حصوں خاص کر وادی کشمیر، پیر پنچال اور سونہ مرگ زوجیلہ کے علاقوں میں 29 ستمبر تک پھیل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 29 ستمبر کو کشمیر کے بالائی علاقوں میں کئی مقامات پر بارش یا برف باری ہونے کا امکان ہے جبکہ جموں خطے میں بھی کہیں کہیں بارشیں ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:Rain Deficit in Kashmir: کشمیر میں اگست کی طرح ستمبر بھی خشک رہنے کا قوی امکان