اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گجرات کے تاجروں کو جمو ں و کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت' - لیفٹیننٹ گورنر

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے کہا کہ گجرات کے تاجر پوری دنیا میں اپنی تجارت کے لیے مشہور ہے اور انہیں جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں کے امکانات تلاش کرنے چاہیے۔

گجرات کے تاجروں کو جمو ں و کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت
گجرات کے تاجروں کو جمو ں و کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت

By

Published : Mar 10, 2020, 8:40 AM IST

موصوف پیر کے روز احمد آباد میں گجرات کے معروف تاجروں سے خطاب کررہے تھے۔ اس تقریب کا انعقاد کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی سی آئی) اور حکومت جمو ں وکشمیر نے مشترکہ طور کیا تھا۔

انہوں نے تاجروں کو جانکاری دی کہ جموں وکشمیر میں تمام صنعتی رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے۔ گجرات کے معروف تاجر اداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ ان میں رسنا، کیڈلا، امبوجا گروپ، امول، اڈان، سزلان اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔

گجرات کے تاجروں کو جمو ں و کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت

پیروز کھمباٹا، سی ایم ڈی رسنا پرائیویٹ لمیٹڈ، آر ایس سوڈھی، ایم ڈی امول جی سی سی ایم ایف منیش گپتا، ایم ڈی امبوجا گروپ اور کئی دیگر معروف صنعت کاروں نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بات کی اور جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جموں وکشمیر یوٹی صنعت کاروں، کارپوریٹوں اور ملک بھر سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو آئندہ جموں وکشمیر گلوبل انوسٹرس سمٹ کے لیے راغب کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

روڈ شوز کا اختتام احمد آباد شہر میں ہوا۔ اس دوران لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں وفود نے 150مندوبین کے ساتھ بات چیت کی ۔ 21 بی ٹی جی میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا اور 2141 کروڑ روپے مالیت کے 35 مفاہمت ناموں پر مختلف تاجر اداروں کے ساتھ دستخط کئے گئے۔

جموں و کشمیر حکومت کے وفد میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما، فائنانشل کمشنر خزانہ ارون کمار مہتا، پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی دھیرج گپتا، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت منوج کمار دویدی میٹنگ میں ایم ڈی جے کے ٹی پی او، ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں ایم ڈی جے کے آئی اور پلوامہ، شوپیاں، ریاسی اور بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر بھی تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے سرمایہ کاروں کو جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے بھرپور تعاون دینے کا یقین دلایا۔ فائنانشل کمشنر خزانہ ارون کمار مہتا نے کہا کہ جموںوکشمیر 2.0 صنعت کاروں کے لئے کھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ جموں وکشمیر اگلے دس برسوں کے دوران 10 فیصد شرح کے حساب سے ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس برس جی ایس ٹی کی وصولیابی میں 40 فیصد کااضافہ ہوا ہے جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

کمشنر سیکرٹری صنعت وحرفت منوج کمار دویدی نے جموں وکشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 14سیکٹروں میں 6 خصوصی صوبوں میں سرمای کاری کے بہتر وسائل موجود ہیں۔ ان میں سیاحت، فلم سیاحت، باغبانی، زراعت، فوڈ پروسسنگ، ملبری، ریشم سازی، صحت، ادویات، آئی ٹی، توانائی، بنیادی ڈھانچہ، ریل ایسٹیٹ، ہینڈ لوم، دستکاری اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں۔

وائس چیئرمین سی آئی آئی گجرات سٹیٹ کونسل اینڈ سی ایم ڈی ارونایہ آرگنانکس پرائیویٹ لمٹیڈ ونود اگر وال نے جموں وکشمیر کے وفد کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد بات چیت جے اینڈ کے گلوبل انوسٹرس سمٹ کے لیے رابطہ کاری پروگرام کی آخری کڑی ہے۔

اگلے مرحلے کے دوران گلوبل انوسٹرس سمٹ رابطہ کاری اقدام کے تحت، جے کے ٹی پی او جموں اور سری نگر میں چھوٹے کنکلیوز کا انعقاد کر ے گی تاکہ یہاں کے لوگوں میں بیداری پیدا کیا جاسکے۔

اس پروگرام کا انعقاد جے کے ٹی پی او نے کیا تھا جو جموں و کشمیر حکومت کی ایک نوڈل ایجنسی ہے اور سی آئی آئی اس کی نیشنل پارٹنر، ارنسٹ اینڈ ینگ نالیج پارٹنر جبکہ پی ڈبلیو سی اس کا میڈیا پارٹنر ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details