سرینگر (جموں کشمیر) :یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر اسمارٹ سٹی کے تحت 48 کروڑ روپے کی لاگت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ایل جی نے نشاط سے نسیم باغ، حبک تک روڈ لیک فرنٹ کے 30.97 کروڑ روپے کے منصوبے کے فیز 1 کا افتتاح کیا جس میں پیدل چلنے والوں کے علیحدی پیڈسٹرین واک وے، سائیکل ٹریک شامل ہے۔
اس موقع انتظامیہ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا گیا کہ نشاط باغ سے شالیمار کینال (2.5 کلومیٹر لمبائی) تک منصوبے کا سب سے اہم حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ شالیمار کینال سے نسیم باغ، حبک تک باقی ماندہ حصے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ اسی طرح لیفٹیننٹ گورنر نے بلیوارڈ روڈ کے دائیں طرف والے واک وے کا بھی افتتاح کیا جس کی کل لمبائی 9.30 کلومیٹر ہے۔ واک وے کو SSCL نے 14.19 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے SKICC کے قریب ڈل جھیل سن سیٹ پلازہ کو بھی عوام کے لیے وقف کیا۔