سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گونرنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل نے ڈائریکٹوریٹ انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز (آئی سی ڈی ایس)، مشن ڈائریکٹوریٹ انٹیگریٹڈ چائلڈ پروٹیکشن اسکیم (ICPS) اور اسٹیٹ ریسورس سنٹر فار ویمن (SRCW) کا نام تبدیل کرکے انہیں بالترتیب ڈائریکٹوریٹ مشن پوشن، ڈائریکٹوریٹ مشن وتسلیہ اور ڈائریکٹوریٹ مشن شکتی رکھنے کے فیصلے کو منظوری JK Government Renames 3 Departments دی ہے۔
سرکار بیان کے مطابق ان محکموں کے نام بدلنے سے مرکزی اسکیموں کے اطلاق میں آسانی ہوگی۔ بیان کے مطابق انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی سی ڈی ایس)، نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم کو پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا، نیشنل کریچ اسکیم کو ڈائریکٹوریٹ آف پوشن کے ذریعے نافذ کیا جائے گا JK LG Administration Renames Three Departments جب کہ انٹیگریٹڈ چائلڈ پروٹیکشن سروسز (آئی سی پی ایس) اور جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت خدمات ڈائریکٹوریٹ آف مشن وتسلیہ کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف مشن شکتی ون اسٹاپ سینٹر اور خواتین کی ہیلپ لائن (181)، سودھار گرہ، بیوہ گھر widow) homes) ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، اور خواتین کے لیے دیگر فلاح اور بہبود کی اسکیموں کو نافذ کرے گا۔ Three Government Departments Renamed in JKبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نام تبدیل کرنے سے یہ ڈائریکٹوریٹ اب ان تمام مرکزی اسکیموں کا اطلاق کر پائیں گے جو اس سے قبل یہ نہیں کر پا رہے تھے کیونکہ ان کا نام محض ایک اسکیم سے منسوب تھا۔