سرینگر:جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز صوبہ کشمیر، جموں اور لداخ کے کچھ حصوں میں دو جنوری سے ماتحت عدالتوں میں 15 دن کی سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق صوبہ کشمیر میں واقع ماتحت عدالتیں، کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن کی کچھ عدالتیں سرمائی تعطیل کے تحت 15 دن دن بند رہیں گیں۔ JKL HC Winter Vacation
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ’’تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ صوبہ کشمیر کی ماتحت عدالتیں اور ضلع کشتواڑ میں واقع عدالتیں؛ ضلع ڈوڈہ اور ضلع رام بن میں بٹوٹ، گول، بانہال اور اکھرال میں واقع عدالتیں اور ضلع کٹھوعہ کے بنی کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں واقع تمام عدالتوں میں دو جنوری سے 15 دن تک کی موسم سرما کی چھٹیاں ہونگی۔‘‘