اردو

urdu

By

Published : Feb 3, 2023, 11:21 AM IST

ETV Bharat / state

Doctors’ Prescriptions to be Monitored  ڈاکٹروں کے تجویز کردہ نسخوں کی جانچ کا حکم

غیر ضروری ادویات اور سرجریز کی سفارشات، نیز مریضوں کو نجی کلنک یا اسپتال منتقل کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کی غرض سے محکمہ صحت نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ کمیٹی ہر سرکاری اسپتال میں مریضوں کو دیے جانے والے نسخوں اور ان پرتجویز کردہ ادویات وغیرہ کی جانچ کرے گی۔ Formation of Committee approved to Monitor Doctors’ Prescriptions

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر:محکمہ صحت نے وادی کشمیر کے سبھی ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں میں جانچ کمیٹیوں کی تشکیل کا حکم جاری کیا ہے۔ مختلف ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں سے مریضوں کو نجی کلنکوں اور نجی اسپتالوں میں ریفر کرنے، غیر قانونی، غیر ضروری ادویات اور سرجریز کی سفارشات کرنے والے ڈاکٹروں پر نکیل کسنے کے لیے تمام اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے لکھے نسخوں کی جانچ پڑتال کی خاطر کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ہر ضلع اور سب ضلع اسپتال میں روزانہ کی ’’او پی ڈی‘‘ (OPD) میں علاج و معالجہ کے لیے آنے والے مریضوں میں سے ایک فیصد بیماروں کے نسخے جانچ پڑتال کے لیے جمع کئے جائیں گے اور نسخے جمع کرنے کے لئے ہر ضلع اور سب ضلع اسپتال میں نوڈل افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ صحت نے نسخوں کی جانچ کرنے والی کمیٹیوں میں انتظامی عہدوں پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع اور سب ضلع اسپتالوں میں نامزد نوڈل افسران کی جانب سے جمع کئے گئے نسخوں کی جانچ پڑتال ضلع کمیٹی کرے گی۔ نسخوں کی جانچ پڑتال کے لیے نامزد ہونے والی کمیٹیوں میں شامل افراد اس بات کی جانچ پڑتال کریں گے کہ نسخے کو کپیٹل الفاظ، ڈاکٹر کے نام، دستخط اور رجسٹریشن نمبر کے ساتھ لکھا گیا ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں :Psychiatrist of The Year Award کشمیر کی عفیفہ قاضی نے برطانیہ میں سائیکاٹرسٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیتا

تشکیل دی گئی کمیٹی یہ بھی جانچ کرے گی کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو جنریک ادویات لکھے جاتے ہیں یا نہیں اور ہسپتال میں موجود ادویات کو ترجیح دی جاتی ہے یا نہیں۔ سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’حکم عدولی یا لاپرواہی کرنے والے میڈیکل سپرانٹنڈنٹس کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details