سرینگر:جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کو آسان بنانے کی خاطر انتظامیہ کی جانب سے اتفاق رائے کی کوشش کی جارہی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں سافٹ وئیر اور ایپ تیار کیا جارہا ہے تاکہ ٹیکس کی ادائیگی کو آسان بنایا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کو آسان بنانے کی خاطر حکومت کی جانب سے مختلف سطحوں پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس پر اتفاق رائے کی کوشش کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں سرکار اربن لوکل باڈیز کے نمائندوں کے ساتھ بات کرئے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بیداری مہم بھی شروع کی جارہی ہیں ۔سرکار کی جانب سے جائیداد ٹیکس کو آسان بنانے کی خاطر سافٹ وئیر اور ایپ بھی تیار کیا جارہا ہے تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ ٹیکس کی رقم جمع کر سکیں۔