سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے پچھلے تیرہ برسوں کے دوران سرکاری محکموں میں ہوئی بیک ڈور تقرریوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سیکریٹریوں کو ایک ماہ کے اندر اندر تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے سرکاری محکموں میں پچھلے تیرہ برسوں سے ہوئی بیک ڈور تقرریوں کے معاملے پر سرکار نے ملوثین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سبھی انتظامیہ سیکریٹریوں کو احکامات جاری کئے کہ وہ ایک ماہ کے اندراندر بیک ڈور تقرریوں کے حوالے سے تفصیلات جمع کریں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بعض آفیسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لانے کا امکان ہے۔