سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کو کئی افسران کی تقرری اور تبدیلیاں عمل میں لائی ہیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک حکم نامہ کے مطابق کے اے ایس افسر قاضی مسعود کو ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی صفائی کشمیر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی صفائی، کشمیر سید ندیم اقبال اندراب کو تبدیل کرکے محکمہ صنعت و تجارت کے ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ Transfer of JK Officers
محکمے صحت و طب تعلیم کے انڈر سیکرٹری جاوید احمد ملک کو تبدیل کرکے ایڈمنسٹریٹو آفیسر جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ تعینات کیا گیا ہے، وہیں انڈر سکریٹری بی او پی ای ای سوربھی رائنا کو جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح سروسز سلیکشن بورڈ جموں میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر ممتا راجپوت کا تبادلہ کر کے ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر جموں کے طور عمل میں کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں انیل کمار کو تبدیل کر کے جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سیکریٹری بنایا گیا ہے۔کے اے ایس بلاور پلکت دتہ کو جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بانڈی پورہ عبدالرقیب بٹ کا تبادلہ کرکے جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔