سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز چار افسران کے تبدلے اور تقرریاں کا حکم دیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے آڈر نمبر 406-JK(GAD) جاری کیا گیا جس میں جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو کے چار افسران کا ردوبدل کیا گیا ہے۔ جاری حکم نامے کے مطابق جنرل منیجر جے کے میڈیکل سپلائیز کارپوریشن جموں انشومالی شرما کو تبادل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ریاسی تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح سکریٹری، لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی سرینگر عرفان بہادر کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔
جے اے ڈی کی جانب سے جاری آڈر کے مطابق سب رجسٹرار، گاندربل افروزہ بانو کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، بڈگام تعینات کیا گیا ہے ۔اس عہدے کا اضافی چارچ مزمل مقبول بیگ کے پاس تھا ۔اسی طرح تحصیلدار کنگن محمد الطاف بھٹ کو ٹبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گاندربل تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک سب رجسٹرار، گاندربل کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالے رہیں گے۔