سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے ان شکایات کی جانچ کے لئے تحقیقات کا حکم دی ہے جن میں کچھ نجی اسکولوں نے والدین سے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (بی او ایس ای) کی سفارش کردہ کتابوں کے علاوہ نصابی کتابیں خریدنے کو کہا ہے۔
انتطامیہ کی طرف سے تحقیقات کا یہ حکم ان الزامات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے جن میں کہا گیا کہ کچھ نجی اسکول بشمول بعض بڑے اسکول والدین کو جے کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی سفارش کردہ کتابوں کے علاوہ پرائیویٹ پبلشروں کی کتابیں خریدنے کے لئے مجبور کرتے ہیں۔
بتادیں کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مطابق اس تعلیمی سیشن کے لئے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لئے سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکساں نصاب ہے۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے منگل کے روز وادی کے تمام چیف ایجوکیشن افسروں (سی ای اوز) کو اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کرکے تین دنوں کے اندر کارروائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔