اردو

urdu

ETV Bharat / state

سکمز صورہ کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے درخواست طلب - سری نگر میں واقع اسپتال سکمز صورہ

Appointment of Director SKIMS Soura سری نگر میں واقع اسپتال سکمز صورہ کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جس کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Request for appointment of new director of SKIMS Soura
Request for appointment of new director of SKIMS Soura

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 10:44 AM IST

سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے سکمز صورہ کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس عہدے کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار کی تقرری کی میعاد کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک کی جائے گی یا اس وقت تک جب تک کہ تقرری 65 برس کی عمر کو پہنچ جائے۔ وہیں نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے تاہم اس کا انسٹی ٹیوٹ کے دیگر فیکلٹی ممبران یا عملے کی ریٹائرمنٹ کی عمر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

SKIMS Radiology Dept سکمز صورہ کے ریڈیالوجی شعبہ کو وسعت دی جارہی ہے

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سکمز صورہ کی گورننگ باڈی ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے تقرر کرنے والی اتھارٹی ہوگی۔ایسے فارم جمع کرنے کی تاریخ 16 دسمبر 2023 سے 15 جنوری 2024 مقرر کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سکمز صورہ کے موجودہ ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اے کول جو کہ 31 دسمبر 2021 سے اس عہدے پر فائز ہیں اگلے برس فروری کے آخر میں سبکدوش ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ دس برس قبل مرکزی حکومت نے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ریڈیا لوجی شعبہ کو فروغ دینے اور جدید مشینری کو نصب کرنے کی خاطر ایک سو کروڑ روپیے کی امداد فراہم کی تھی، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس حوالہ سے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details