اردو

urdu

ETV Bharat / state

Recruitment Rules Committee Formed سرکاری نوکریوں کی بھرتی کے عمل میں تبدیلی لانے کیلئے کمیٹی تشکیل - سرکاری نوکریوں کے لیے بھرتی

جموں کشمیر انتظامیہ نے سرکاری نوکریوں کی بھرتی عمل میں تبدیلی لانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ کمیٹی کے سربراہ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوں گے۔Recruitment Rules Committee Formed

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 15, 2022, 10:22 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے آج یونین ٹیریٹری میں گزیٹیڈ و نان گزیٹیڈ سرکاری نوکریوں کی بھرتی کے قوانین میں تبدیلی کرنے کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔یہ کمیٹی موجودہ بھرتی قوانین میں تبدیلی کرنے کرنے کی تجویز دے گی۔Recruitment Rules Committee Formed

jk-govt-forms-committee-for-changing-recruitment-rules
اس کمیٹی کی سربراہی محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کریں گے،جبکہ محکمہ اے آر آئی و ٹریننگ کے ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری اس کمیٹی کے ممبر سیکریٹری ہوں گے۔ اس کمیٹی میں ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری محکمہ قانون، جی اے ڈی اور متعلقہ محکمہ ممبران ہوں گے۔

مزید پڑھیں:HRMS for JK Employees سرکاری ملازمین کیلئے ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم متعارف

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے سابق ریاست کا علیحدہ آئین اور تقربیاً 850 قوانین کا خاتمہ کرکے مرکزی آئین اور قوانین لاگو کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details