سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے توانائی کی منتقلی پر نئی پالسی ترتیب دینے کے لیے دس رکنی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کریں گے۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ جموں و کشمیر میں نئی توانائی کی منتقلی سے متعلق موجودہ پالیسی کا جائزہ لے کر نئی پالیسی، ایکشن پلان، اہداف اور حصول یابیوں کا خاکہ مرتب کرے گی۔ Committee Formed for New Energy Policy in J&K
Committee Formed for New Energy Policy in J&K: توانائی کی منتقلی کی نئی پالیسی پر اعلٰی سطح کی کمیٹی تشکیل - JK CHEIF SECRETARY ARUN KUMAR MEHTA
جموں و کشمیر انتظامیہ نے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کی سربراہی میں دس رکنی اعلی سطح کی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی جموں و کشمیر میں توانائی کی منتقلی پر نئی پالسی ترتیب دیں گے۔ Committee Formed for New Energy Policy in J&K
چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا
مزید پڑھیں:
- PSGA Deadline in JK: پی ایس جی اے کی ڈیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کو سزا ہوگی، چیف سکریٹری
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری منوج کمار دویدی نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی کے چیئرمین جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا ہوں گے، جب کہ اس میں شامل دیگر نو ممبران میں انتظامی سیکرٹری محکمہ زراعت، انتظامی سیکرٹری محکمہ صنعت وحرفت، انتظامی سیکرٹری ہاؤسنگ و شہری ترقی، انتظامی سیکرٹری پاؤر ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، انتظامی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ، انتظامی سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ شامل ہیں۔