اردو

urdu

ETV Bharat / state

اکتوبر 2 سے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ - روہت کنسل

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ 2 اکتوبر سے شروع ہو کر 12 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

اکتوبر 2 سے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ
اکتوبر 2 سے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ

By

Published : Sep 5, 2020, 8:26 PM IST

Updated : Sep 5, 2020, 9:39 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ہفتے کے روز سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ اگلے ماہ کی 2 تاریخ سے شروع ہوگا اور اس پروگرام سے قبل تین ہفتوں کا جن ابھیان چلایا جائے گا۔

اکتوبر 2 سے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ

پریس کانفرنس کے دوران اُن کے ہمراہ محکمہ دیہی ترقی و پنچائتی راج کی سیکرٹری شیتل نندا اور ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سحرش اصغر تھیں۔

بیک ٹو ولیج پروگرام کے پہلے دو مرحلوں کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے شری کنسل نے کہا کہ یہ ایک ایسا پروگرام ہے جس کو عوام کی جانب سے کافی اچھا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس پروگرام کے دوران جموں کشمیر انتظامیہ سے وابستہ چار ہزار گزٹیڈ افسروں نے جموں کشمیر کی ہر پنچایت کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عوامی اہمیت کے حامل پروگرام کو عوام نے قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا ہے اور اسی لئے انتظامیہ نے پروگرام کے مرحلہ سوم کو 2 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے جو 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

بیک ٹو ولیج پروگرام کا مرحلہ اول ایک تعریفی پروگرام تھا جس کے دوران عوامی شکایات اور مانگوں سے متعلق جانکاری حاصل کی گئی۔ جبکہ پروگرام کے مرحلہ دوم کے دوران پنچایتوں کو اختیارات تفویض کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی اور ان پنچایتوں کے کام کاج، شکایات و مانگوں سے متعلق جانکاری حاصل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مرحلہ سوم عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے وقف کیا گیا ہے۔

روہت کنسل نے کہا کہ اس بار انتظامیہ نے 3 ہفتہ قبل از بیک ٹو ولیج جن ابھیان منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے جو دس ستمبر سے شروع ہو کر 20 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس پروگرام کے 3 اجزا ہوں گے۔

یہ 3 اجزا عوامی شکایات کا ازالہ (جن سنوائی) عوامی خدمات کی فراہمی (ادھیکار ابھیان) اور گرام پنچایت سطح پر ترقی کی فراہمی (اُنت گرام ابھیان) ہے۔

قبل از بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم پروگرام سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یومیہ بلاک تین متواتر ہفتوں کے لئے متعین مقامات یا بلاک ہیڈ کوارٹروں پر ہر بدھوار کو متعلقہ افسران کے اشتراک سے منعقد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران عوامی شکایات سنیں جائیں گی اور موقعہ پر ہی یا اگلے ہفتے یا اس سے اگلے ہفتے اُن کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ عوامی شکایات کو موقعہ پر نمٹانے کی کوشش کی جائے گی۔

ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زیادہ 1251 کیسز

روہت کنسل نے کہا کہ اس مدت کے دوران متعلقہ ڈپٹی کمشنران اور سُرنٹنڈنٹ آف پولیس ہر روز بغیر بدھوار اور اتوار کو اپنے دفاتر میں صبح 10 بجے سے 11 بجکر 30 منٹ تک دستیاب رہیں گے جبکہ ڈویژنل کمشنران صبح 10 سے دن کے 11 بجکر 30 منٹ تک ہر منگلوار اور جمعرات کو اپنے دفاتر میں دستیاب رہیں گے۔

انہوں نے کہا تا ہم یومیہ بلاک کے دوران جو کہ بدھوار کو منعقد ہو گا تمام ڈی سی اور ایس پی ہر بلاک کا دورہ تین ہفتوں کی مدت کے دوران کریں گے۔

متعلقہ حکام ان 20 دن تک شکایات کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی سی 55 سکیموں کی صد فیصد عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ترقیاتی عمل کے بارے میں بات کرنے کے بجائے حقیقی طور ترقیاتی کام کئے جائیں گے اور بیک ٹو ولیج مرحلہ اول اور بیک ٹو ولیج مرحلہ دوم کی اہم مانگوں کا تجزیہ کیا جائے گا اور یہ بھی جانکاری حاصل کی جائے گی کہ گزشتہ دو مرحلوں کے کاموں کی عمل آوری اور اُن کی تکمیل بیک ٹو ولیج پروگرام کے مرحلہ سوم سے قبل ہی یقینی بنایا جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان کاموں کے لئے رقومات پہلے ہی ڈپٹی کمشنروں کے حق میں واگذار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی شکایات اور ترقیاتی مسائل کا ازالہ کرنے کا دور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انچارج افسران انتظامی سیکرٹری ہوں گے جو متعین اضلاع کا دورہ کر کے بیک ٹو ولیج مرحلہ اول اور دوم کے تحت ہاتھ میں لئے گئے ترقیاتی کاموں سے متعلق جانکاری حاصل کریں گے۔

جن ابھیان 20 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا اور بیک ٹو ولیج پروگرام مرحلہ سوم دو اکتوبر سے شروع ہو کر 12 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران تمام کاموں کا تجزیہ کیا جائے گا۔ اس نوعیت سے مرحلہ سوم ایک عملی پروگرام ہو گا اور حکومت بیک ٹو ولیج مرحلہ اول اور دوم کے دوران درج کی گئی عوامی شکایات کا ازالہ اور مانگوں کو پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ اگلا ماہ عوامی شکایات کے ازالہ، عوامی خدمات کی فراہمی اور گرام پنچائت سطح پر ترقیاتی عمل کی عملی فراہمی کے میلے ہوں گے۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 9:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details