سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے نوٹس ارسال کیا ہے جس میں ان سے سرکاری رہائش گاہ کو جلد از جلد خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔
Mehbooba Govt Residence: محبوبہ مفتی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس - سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی
مرکزی حکومت کی پالیسیوں خصوصاً دفعہ 370 کی تنسیخ کی سخت مخالفت کرنے والی جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ Notice to Mehbooba to Vacate Govt Accomodation
یاد رہے کہ محبوبہ مفتی سرینگر کے پوش علاقے گپکار میں گزشتہ دو دہائیوں سے سرکاری بنگلے ’’فئر ویو‘‘ میں رہ رہی ہیں جو سنہ 2002 میں انکے والد کو بطور وزیر اعلیٰ رہنے کے لئے محکمہ اسٹیٹس نے الاٹ کیا تھا۔ پی ڈی پی ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محبوبہ مفتی کو محکمہ اسٹیٹس نے نوٹس بھیجی ہے کہ وہ اس بنگلے کو جلد از جلد خالی کرے۔Lt Guv Admin Notice to Mehbooba Mufti
قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی کو سنہ 2020میں بھی مذکورہ محکمہ نے سرکاری رہائش گاہ کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محبوبہ مفتی مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری (دفعہ 370اور 35اے) کی تنسیخ اور جموں کشمیر کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے کی سخت مخالفت کر رہی ہے۔JK Ex CM asked to Vacate Govt Accomodation