اس ضمن میں محکمۂ تعلیم نے اسکولز انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قوائد و ضوابط کی کسی بھی صورت میں خلاف ورزی سے باز آجائے۔ بصورت دیگر ان کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔
محکمۂ تعلیم کی پرائیویٹ اسکولز کو تنبیہہ
کئی نامی گرامی پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے زیر تعلیم طلبا و طالبات کے والدین کو کتابیں، یونیفارمز اور دیگر چیزیں اسکولز سے ہی خریدنے پر مجبور کرنے کے معاملے کا ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔
محکمۂ تعلیم کی پرائیویٹ اسکولز کو تنبیہہ
تمام اضلاع کے چیف ایجوکیشن افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھیں اور ان پرائیوٹ اسکولز کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جو زیر تعلیم بچوں کے والدین کو اسکولز میں ہی کتابیں، یونیفارمز اور دیگر تعلمیی مواد خریدنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کی من مانی سے باز آجائیں اور قوائد وضوابط کے تحت اپنی خدمات انجام دیں۔