اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: شہر و دیہات کی سڑکیں کھنڈارت کا منظر پیش کررہی ہیں - dilapidated roads

وادی کشمیر کے شہر و دیہات کی سڑکیں خشک موسم میں کھنڈارت جبکہ بارشوں کے دوران جھیل جھرنوں کا منظر پیش کرتی ہیں کیونکہ سڑکوں پر اب گہرے گڑھے ہی نہیں بلکہ سڑکیں ہی گڑھے بن گئی ہیں۔

کشمیر: شہر و دیہات کی سڑکیں کھنڈارت کا منظر پیش کررہی ہیں
کشمیر: شہر و دیہات کی سڑکیں کھنڈارت کا منظر پیش کررہی ہیں

By

Published : Apr 21, 2020, 2:18 PM IST

وادی میں سال گذشتہ کے پانچ اگست کو پیدا شدہ صورتحال کے باعث سڑکوں پر میگڈم بچھانے کا کام بند ہوگیا تھا اور امسال اب جب شروع ہونے والا تھا تو وادی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تر سرگرمیاں مفقود ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہی متعلقہ محمکہ کے لئے سڑکوں پر میگڈم بچھانے کا بہترین موقع ہے۔ تاہم متعلقہ محکمہ کے عہدیدار نے بتایا کہ امسال ماہ اپریل سے ہی بڑے پیمانے پر سڑکوں پر میگڈم بچھانے کا پروگرام طے تھا لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام شروع نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوتے ہی یا متعلقہ اعلیٰ ارباب اقتدار کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی میگڈم بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

اعجاز احمد نامی ایک شہری نے سری نگر کی سڑکوں کی خستہ حالی کے بارے میں بات کرتے ہوئے یو این آئی اردو کو بتایا: 'شہر سری نگر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے، قدم قدم پر گہرے گڑھے ہیں جن میں بارشوں کے دوران اتنا پانی جمع ہوجاتا ہے کہ بچوں کو غرق آب ہوجانے کا خطرہ رہتا ہے اور خشک موسم کے دوران سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہاں سڑکوں پر اسی طرح پابندی عائد ہے جس طرح طرح فور جی انٹرنیٹ سروس پر ہے کہ وبا کے باعث اس کی اشد ضرورت کے باوصف بھی متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔

وسطی ضلع بڈگام کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے سجاد حسین نامی ایک شہری نے بتایا کہ دیہات کی سڑکیں، سڑکیں کم نالے زیادہ نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا: 'دیہات کی سڑکوں کو سالہا سال کے بعد ہی میگڈم نصیب ہوتا ہے، اب حالات ایک اچھا بہانہ بن گیا ہے، ہماری سڑکیں نالے زیادہ سڑکیں کم نظر آتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر گڑھے ہی نہیں ہوئے ہیں بلکہ سڑکوں کے کناروں کو مختلف لائنیں بچھانے کے نام پر سال بھر کھودا جارہا ہے جس سے ان کی حالت خراب ہی نہیں بلکہ خطرناک بھی بن گئی ہے۔شبیر احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ میں نے نئی گاڑی خریدی تھی لیکن سڑک نے اس کی حالت ایسی کردی کہ اب کوئی اس کو پرانی گاڑی کے بطور بھی خرینے کے لئے تیار نہیں ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں بچھایا جانے والا میگڈم معیاری نہیں ہوتا ہے اور اس کو سردیاں جنم لینے کے بعد بھی بچھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ جلد ہی سڑکوں پر ڈھیر ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی کے بیشتر علاقوں میں برف مشینوں کے بجائے ڈوزروں یا ٹریکٹروں سے اٹھایا جاتا ہے جو سڑکوں سے برف کے ساتھ ساتھ میگڈم بھی اٹھاتے ہیں۔لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں پر میگڈم بچھانے کا کام شروع کریں کیونکہ یہ بہتر موقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details