جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے پولیس، سیول انتظامیہ اور سی اے پی ایف کے سینئر افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی انتظامات اور اہلکاروں کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔ Dilbagh Singh Reviews Amarnath Yatra Security Arrangementsمیٹنگ میں اے ڈی جی سی آر پی ایف دلجیت سنگھ چودھری، خصوصی ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین، اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ، آئی جی پی سی آر پی ایف کشمیر، آئی جی پی سی آر پی ایف چارو سنہا، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، آئی جی پی ٹریفک جموں و کشمیر وکرم جیت سنگھ، ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر سوجیت کمار، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبارو دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
ڈی جی پی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیس کیمپس کے تمام ممکنہ حفاظتی انتظامات اور مواصلاتی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شاہراہ اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک مینجمنٹ کے موثر اور منصوبہ بند ضابطے، گاڑیوں کی پارکنگ اور پہلگام، بال تل وغیرہ کے دونوں یاترا کے راستوں پر فورسز کی تعیناتی پر زور دیا۔ JK DGP Dilbagh Singh Reviews Amarnath Yatra Security Arrangementsڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ یاترا کے اہم مقامات اور راستے میں سیکورٹی کو مزید بڑھانے کیلئے سی سی ٹی وی، ڈرون سمیت جدید حفاظتی آلات/ٹیکنالوجی کا مناسب استعمال کریں۔ انہوں نے حساس مقامات اور بیس کیمپوں بشمول پارکنگ مقامات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔