سرینگر:جموں و کشمیر کے مین اسٹریم سیاسی لیڈران پر مشتمل کل جماعتی وفد آج نئی دہلی پینچ گیا ہے۔وفد نے نئی دہلی میں نیشنل اپوزیشن لیڈروں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وفد قومی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں سے مل کر الیکشن کمشن آف انڈیا کے عہدیداروں سے ملا۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے ای سی آئی کو کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد از جلد منعقد ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری یہ دعوی کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں صورتحال بہتر یے تو اسمبلی انتخابات کیوں نہیں منعقد ہو سکتے ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفد نے ای سی آئی سے کہا کہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے اور سرکار کہی رہی کہ کشمیر میں حالات اب ٹھیک ہے تو انتخابات کیوں نہیں منعقد ہوتے جس پر ای سی آئی نے کہا اس پر غور کیا جارہا ہے اور جلد اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔ فاروق عبدالللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا حق الیکشن کمشن آف انڈیا کے پاس ہے نہ کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمشن آف انڈیا سے گزارش کی کہ جموں و کشمیر میں چناو جلد منعقد ہو تاکہ لوگ عوامی حکومت منتخب کر سکے۔